ایک پاکستانی نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا چلا گیا۔۔۔۔وہاں اس نے ایک بڑے ڈیپارٹمینل اسٹور میں سیلزمین کی پوسٹ کیلئے اپلائی کیا۔۔۔۔
اس اسٹور کا شمار دنیا کے چند بڑے اسٹورز میں ہوتا تھا جہاں آپ سوئی سے لیکر جہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں۔۔۔
ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے مالک کو نوجوان پسند آیا اور اسے جاب پر رکھ لیا ۔
اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا۔۔۔پہلا دن تھا۔۔۔طویل اور تھکا دینے والا دن۔۔۔بہرحال شام کے چھ بج گئے۔۔۔
دن کے اختتام پر مالک نے نئے سیلزمین کو اپنے دفتر میں طلب کیا
” ہاں بھئی۔۔اپ نے آج دن میں کتنی سیل ڈیل کیں؟”
"ایک” اس نے جواب دیا
"صرف ایک” مالک مایوسی سے بولا "دیکھو بھئ میرے سیلزمین دن میں کم از کم 20 سے 30 ڈیل کرتے ہیں۔۔۔آپ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی ورنہ مشکل ہو جائیگی”
بہتر سر
لڑکے نے جواب دیا ۔
مالک نے پھر پوچھا
اچھا یہ تو بتاؤ تمہاری یہ ڈیل کتنے ڈالر کی تھی؟
"سر نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر کی
وہ بولا
کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو لاکھ ڈالر۔۔۔۔۔۔۔۔۔نو لاکھ ڈالر کی ایک ڈیل
مالک حیرت سے کھڑا ہو گیا
او خدا کے بندے! کیا بیچا
مالک چیخ ہی پڑا تھا
سر! ایک آدمی آیا ۔پہلے میں نے اسے مچھلی پکڑنے والی چھوٹی، پھر درمیانی اور پھر سب سے بڑی راڈ بیچی۔۔۔پھر میں نے اس سے پوچھا کہ وہ مچھلی کہاں پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ سمندر کے خاموش پانیوں میں۔۔۔تو میں نے اسے کہا کہ تب تو اسے ایک کشتی کی بھی ضرورت پڑے گی۔۔۔۔میں اسے کشتی والے پورشن میں لے گیا۔۔۔اس نے ایک بڑی کشتی خریدی۔۔۔پھر میں نے اس سے کہا کہ اس کی گاڑی یہ کشتی ساحل تک نہیں لے جا سکے گی۔۔۔۔میں اسے آٹوموبائل والے پورشن میں لے گیا۔۔۔۔جہاں اس نے ایک بڑی گاڑی خریدی۔۔۔۔پھر میں نے اسے آئیڈیا دیا کہ کہ آپ کسی ہوٹل کے خشک کمرے میں ٹھہرنے کی بجائے، با رونق جگمگاتے جاگتے ساحل پر رات گزاریں
اسے میرا آئیڈیا پسند آیا۔۔۔اور ساحل پر رات گزارنے کیلئے ایک بڑا سا خیمہ ، خیمہ ڈیپارٹمنٹ سے خریدا۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں، میوزک سسٹم ، کچھ دیگر ضروری سامان کے علاوہ دو کارٹن بیئر کے خریدے۔۔۔
مالک گویا پاگل ہونے کو تھا۔۔۔
یعنی۔۔۔ایک ہی گاہک کو تم نے یہ سب کچھ بیچا۔۔۔ایک ہی گاہک جو صرف مچھلی پکڑنے والی چھوٹی راڈ خریدنے آیا تھا
جی نہیں سر ۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل وہ تو بوریت کی وجہ سے سر میں ہونے والے درد کیلیے گولی خریدنے آیا تھا۔۔
۔میں نے اسے بتایا کہ گولی کے بجائے وہ مچھلی پکڑنے جیسی دلچسپ ایکٹویٹی کیوں شروع نہیں کر دیتا!