وجہ

 بچہ: مجھے ایک ڈبہ سرف کا چاہیے!

دُکان دار:لیکن کیوں؟
بچہ:مجھے اپنی بلی کو دھونا ہے!
دُکان دار:نہیں! تم بلی کو سرف سے مت دھونا وہ مر جائے گی۔
اگلے دن دُکان دار: تمہاری شکل کیوں اُتری ہوئی ہے؟
بچہ:میری بلی مر گئی۔
دُکان دار:تمہیں کہا تھا نا کے بلی کو سرف سے مت دھونا!
بچہ:ہاں مگر وہ دھونے سے نہیں مری۔
دُکان دار:تو پھر کیسے مر گئی؟
بچہ:ڈرائر میں سکھانے سے!