بتاشے، گول گپوں کی شکل اور جسامت والے، سفید رنگ کےگبند نما دانوں پرمشتمل مٹھائی کی ایک قسم ہےجو ماضی کی کئی روایتوں، اشیاء اورکھانوں کی طرح اب تیزی سے نایاب ہوتی جارہی ہے۔
چینی، میدہ اور دودھ سے تیارشدہ بتاشےمنہ میں رکھتےہی فوراً گھل جاتے ہیں۔
بتاشے بانٹنا کبھی امارت کی نشانی اور بہت زیادہ خوشی کا اظہار سمجھا جاتا تھا۔مثلاً
میں چھج بتاشے ونڈاں اج قیدی کر لیا ماہی نوں
مغل بادشاہوں کے یہاں روایت تھی کہ کسی بڑے جشن کے موقع پہ فوج کو حکم جاری ہوتا کہ منجنیقیں (catapult) نکالیں اور ان میں بتاشے رکھ کر دور دراز دیہاتوِں کی طرف پھینکیں۔
منجنیقوں کا جب اسطرح استعمال ہوتا تو دیہاتی آسمان سے مٹھائیاں برستی دیکھتے۔منجنیقیں تو دور ہونے کی وجہ سے انھیں نظر نہ آتیں, بیچارے سمجھتے کہ آج بارش کی جگہ بتاشے برس رہے ہیں۔بتاشے برسنے کے دن اور تاریخ کو نسلوں تک یاد رکھا جاتا اور اس کی توجیہ بیان کرنے کی خاطر کئی کہانیاں قصے جنم لیتے۔